گرمی:جھیلیں پھٹنے، فلیش فلڈنگ کا خدشہ

چند روز سے ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا :محکمہ موسمیات 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹئی)بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند روز سے ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، مارچ میں زیادہ درجہ حرارت کے باعث بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے جس سے فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے،ریسکیو حکام کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔