برفباری سے پہاڑ سفید ہو گئے‘آزاد کشمیر، خبیرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں
کالام میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ ،پروازوں کی آمدورفت متاثر‘ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند
اسلام آباد(آئی این پی) ملک کے بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جھیلیں جم گئیں جبکہ برفباری کے باعث پہاڑ سفید ہو گئے جس سے آزاد کشمیر، خبیرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔اسلام آباد خشک سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے، شہر کا مطلع دن بھر ابر آلود رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی کالام میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 3، دیر بالا میں منفی 2، دروش اور چترال میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرات 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘دریں اثناء ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں