ایران کا بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام نہ روک سکا

ایران کا بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام نہ روک سکا

ایران نے اسرائیل کے اہم ترین ہوائی اڈے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا دفاعی نظام تمام میزائل روکنے میں ناکام رہا اور کئی میزائل ایئرپورٹ کے احاطے میں گرے جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب لبنان سے ہونے والے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم بھی متاثر ہوا جبکہ حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مل کر اسے مناسب سمجھیں گے اور مشترکہ فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔