کابل(آئی این پی )طالبان رجیم کی ظالمانہ پالیسیوں اور وسائل پر قبضے کی جنگ نے افغانستان کو ایک بار پھر خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچا دیا۔باغی کمانڈر جمعہ خان فاتح نے افغان رجیم کیخلاف جنگی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے صوبہ بدخشاں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہورہی ہے، طالبان رجیم اور سابق ڈپٹی گورنر جمعہ خان فاتح میں اختلافات نے سنگین بحران کی شکل اختیار کر لی ہے