لندن (آئی این پی )محققین کا کہنا کہ انٹارکٹیکا میں ایمپیرر پینگوئن کی آبادی تقریباً ایک چوتھائی تک کم ہو گئی ہے کیوں کہ عالمی حدت ان کے برفانی مسکن کو بدل رہی ہے۔برطانوی انٹارکٹک سروے کے پیٹر فریٹ ویل کی قیادت میں کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ پینگوئن کی آبادی میں یہ کمی پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ شدید ہے۔محققین نے بتایا کہ اس تحقیق میں16کالونیوں کی نگرانی کی گئی، جو دنیا بھر میں موجود شاہی پینگوئن کی کل آبادی کا تقریبا ایک تہائی حصہ بنتی ہیں۔ گلوبل وارمنگ یا عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قطب جنوبی یا انٹارکٹیکا کی برف پگھل رہی ہے جس سے ایمپیرر پینگوئن کی بقا خطرے میں پڑ رہی ہے۔