لندن (آئی این پی )یران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت 70ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 7.22فیصد کم ہو کر 68.51ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔