شبلی فراز کی سینیٹ میں بغیر ایجنڈا قرارداد پیش کرنے کی کوشش، چیئرمین کی ہدایت

شبلی فراز کی سینیٹ میں بغیر ایجنڈا قرارداد پیش کرنے کی کوشش، چیئرمین کی ہدایت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران بغیر ایجنڈا کے ایک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی، جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں قرارداد کو سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سینیٹ کے اجلاس میں شبلی فراز نے کہا کہ آج پارلیمانی سال کا آخری دن ہے اور یہ ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کو "ہاؤس آف فیڈریشن" بھی کہا جاتا ہے اور اس موقع پر انہوں نے چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق ایک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔اس دوران شبلی فراز نے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو قرارداد دکھانے کی کوشش کی، مگر وزیرِ قانون نے قرارداد دیکھنے سے انکار کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو ہدایت دی کہ وہ اپنی قرارداد کو سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔اس پر شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر وہ اپنی قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کر دیں گے۔