پانی کے مسئلے پر حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کی حمایت نہیں کرسکتے، شازیہ مری

پانی کے مسئلے پر حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کی حمایت نہیں کرسکتے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ "پاکستان کھپے" کا نعرہ لگاتے رہے ہیں اور ان کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے رہا ہے۔

 شازیہ مری نے مزید کہا کہ صدر زرداری پارلیمنٹ سے خطاب میں ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا سے فلسطین کے مسئلے کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کا کسی سے سیاسی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی سیاسی انتقام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی حکومت کے باوجود، صدر زرداری ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس سے پاکستان یا فیڈریشن کو نقصان پہنچے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ وہ پانی کے مسئلے پر حکومت کے یک طرفہ فیصلوں کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے اور صدر زرداری نے اپنی تقریر میں پانی کے حوالے سے پروپیگنڈے کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نیوز کور کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں، لیکن پاکستان آج پھر دہشت گردی کے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے، اور اس کے خلاف ہماری سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں۔