چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو واپس روانہ ہو رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پیر کی شام نئی دہلی پہنچیں گے۔بھارتی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تیاریوں کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ بھارت کی ڈومیسٹک لیگ آئی پی ایل کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا، جس میں 10 فرنچائز ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔اس دوران ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل بھی پیر کو شیڈول ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر کوئی استقبالیہ تقریب منعقد نہیں کی جا سکی۔