ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" ایک بڑے سائبر حملے کا شکار ہوا، جس کے پیچھے یوکرین کے علاقے سے آنے والے آئی پی ایڈریسز تھے۔
پیر کے روز پلیٹ فارم کو بار بار سروس کی معطلی کا سامنا ہوا، جس دوران "ایکس" آن لائن آتا اور پھر کریش ہو جاتا۔ مسک نے اس حملے کو ایک بڑا سائبر حملہ قرار دیا جس کے ذریعے "ایکس" سسٹم کو بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک عوامی ٹیلیگرام چینل کے مطابق پرو-فلسطین ہیکر گروپ "ڈارک اسٹورم ٹیم" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ گروپ اس نوعیت کے حملے ان ممالک اور اداروں پر کرتا ہے جو اسرائیل کے فوجی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، جو کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے۔ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں بھی اس خلل کو ایک طاقتور سائبر حملے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔