میو ہسپتال کے معاملے سے گڈ گورننس کا پردہ چاک ہوا :احمد خان بھچر

لاہور میں یہ حال ہے تو کیا باقی جگہوں پر ادویات مل رہی ہوں:قائد حزب اختلاف
لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ میو ہسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے ،اس کی حقیقت میں سارے پول کھل گئے ہیںوزیر اعلی کی کوئی کارکردگی نہیں ،میو ہسپتال پہنچ کر ایک پروفیسر کو کہہ رہی ہیں گرفتار کروا دوں گی، آپ صوبے کی جعلی چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن استاد سے متعلق یہ بات کررہی ہیں، ایک ایم ایس نے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا تھا اوراکتوبر میں بتایا گیا تھا میو ہسپتال میں تین ارب روپے ادویات کی کمی ہے۔آئی این پی کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میو ہسپتال کا واقعہ بہت بڑا بلنڈر ہے ، اس سے صوبے میں گڈ گورننس کا پردہ چاک ہوا ہے ،اگر لاہور کے میو ہسپتال میں یہ صورتحال ہے تو پنجاب میں کیا صورتحال ہوگی، ڈیچ ایچ کیوز ،ٹی ایچ کیو اور بی ایچ کیوز میں ادویات مل رہی ہوں گی؟۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سال بھر میں او پی ڈیز تین فیصد کم ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہے،پندرہ فیصد او پی ڈیز پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہے ۔