ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے:پاکستان

بھارتی وزارت خارجہ کے جھوٹے اور من گھڑت اشارے غیر ذمہ دارانہ ہیں:دفترخارجہ
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ  بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے   دیئے  گئے غیر سنجیدہ ریمارکس کو سختی سے مسترد کرتا ہے، جو حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹانے کی ان کی دیرینہ عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بیانیہ گمراہ کن اور مفاد پرستانہ ہے۔ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کے سخت خلاف ہے۔ جب بھی بھارت کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے تو اس کا جنگی جنون میں مبتلا رویہ بے بنیاد الزامات کو جنم دیتا ہے جو عقلی بنیادوں سے عاری ہوتے ہیں