لاہور(آن لائن)بسنت پر حکومت کی جانب سے عوام کو محفوظ اور سہل آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔بسنت کے دنوں میں عوام کے لیے ٹرانسپورٹ چارجز ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور الیکٹرک بسیں مفت سروس فراہم کر رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ سے بچانا اور بسنت کی تقریبات میں محفوظ اور خوشگوار شرکت کو یقینی بنانا ہے