خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں:وزیرداخلہ
کوہاٹ (آئی این پی)خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم میں پولیس پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔