آج سے13جو ن تک پنجاب میں آندھی‘بارش کا امکان

پنجاب کے اکثر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ، لاہور کا درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا
لاہور،کراچی (آئی این پی )پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور میں    درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیاگیا‘پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 11 سے 13 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،راولپنڈی،مری،اٹک، جہلم، چکوال،بھکر، لیہ اور فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح جھنگ،اوکاڑہ،گوجرانوالہ،حافظ آباد اوروزیرآبادمیں بھی بارش کا امکان ظاہرکیاگیا ہے،سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اوربہاولنگر،ملتان، خانیوال، لودھراں،مظفرگڑھ، راجن پور،رحیم یار خان،کوٹ ادو اور منڈی بہاالدین میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے