وزیراعظم نے 180 دن میں این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کو نسل کے اجلاس میں صوبے کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے ۔ قبائلی اضلاع کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں اپڈیٹ پر پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے ایک سو اسی دن میں این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ این ای سی اجلاس کے بعد مزمل اسلم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اجلاس میں خیبرپختونخوا کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ، جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں اپڈیٹ پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کو 180 دن میں اپڈیٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے تمام صوبے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی منظوری دیں گے، جبکہ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں سمری وزیراعظم کے ذریعے ایوان صدر بھجوائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا اے آئی پی اور اے ڈی پی کے حصے کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔