ریاض (یواین پی)سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور قومی کونسل برائے تحفظ و پیشہ ورانہ صحت نے نجی شعبے کی تمام تنصیبات پر براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پابندی 15 جون سے روزانہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک لاگو ہو گی۔یہ فیصلہ کارکنوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور انھیں ممکنہ خطرناک موسمی اثرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کام کی جگہوں پر ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے جو عالمی معیار کے مطابق ہو۔