اگنی ویر سکیم ناکام، بھارتی جوانوں میں مایوسی پھیل گئی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں اگنی ویر سکیم ناکام اور اس کے نتیجے میں جوانوں میں مایوسی پھیلتی جا رہی ہے۔بھارتی فوج کا اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جسے شہید کا درجہ نہ ملنے پر خاندان نے احتجاجاً راکھ بہانے سے انکار کر دیا ہے۔3ہفتے گزرنے کے باوجود آکاش دیپ کی راکھ گھر میں محفوظ ہے جب کہ خاندان کا احتجاج جاری ہے۔ اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کے والد بلوندر سنگھ کا موقف ہے کہ بیٹے نے ملک کے لیے جان دی ہے، لہٰذا اسے شہید کا درجہ دیا جائے۔