نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری

 سمپلیفائیڈ الیکٹرانک انکم ٹیکس ریٹرن 25صفحات پرمشتمل ،ٹیکس سال 2025کے لیے لاگوہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے نیا اور آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا۔ مالی سال 2025کے لیے جاری کردہ اس فارم کو سمپلیفائیڈ الیکٹرانک انکم ٹیکس ریٹرن کا نام دیا گیا ہے، جو 25صفحات پر مشتمل ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ نیا فارم انفرادی ٹیکس دہندگان کے ساتھ  کمپنیز کے لیے بھی مفید ہو گا اور اسے الیکٹرانک انداز میں بھرنے اور جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس فائلنگ کے عمل کو زیادہ سادہ، شفاف اور قابل فہم بنانا ہے۔فارم کے ہر صفحے پر علیحدہ علیحدہ عنوانات دئیے گئے ہیں تاکہ صارفین آسانی سے متعلقہ معلومات درج کر سکیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فارم ٹیکس سال 2025 کے لیے لاگو ہو گا۔