ترکیہ کے شہر ریز میں ایک سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسلامپاشا محلے میں اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام جاری تھا۔ کھدائی کے دوران سڑک کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا۔واقعے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر تین قریبی عمارتوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متاثرہ علاقے کو حفاظتی حصار میں لے کر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔