لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے دوران مزید ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد گرفتار کیے گئے ون ویلرز کی تعداد تین ہو گئی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عاطف بٹ نامی ویلر گینگ کا سرگرم رکن مال روڈ پر ریگل چوک سے فیصل چوک کی جانب ون ویلنگ کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر انچارج سیکٹر مال ٹو محمد افضل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا گیااس سے قبل ایل ڈی اے چوک پر ڈی ایس پی ٹریفک فیاض بھٹی کی نگرانی میں کومبنگ آپریشن کے دوران دو ون ویلرز، 18 سالہ سیلزمین شاہد اور 19 سالہ ہئیر ڈریسر عثمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھاسی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک شوق سے دور رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔