اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے اور اگر خطرات دوبارہ پیدا ہوئے تو ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور اگر ایران کی جانب سے دوبارہ خطرات سامنے آئے تو اسرائیل اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے اور ان خطرات کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔ مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔