امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں: ایران

امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں: ایران

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے واشنگٹن سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف قطر کی ثالثی کی کوششوں کے تحت قطری حکام کے دورۂ ایران کو قبول کیا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا متناسب جواب دے گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی وعدہ خلافی کی صورت میں ایران باہمی اور متناسب کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی، جس پر واشنگٹن نے آمادگی ظاہر کی، تاہم جنگ بندی بحال نہیں کی جائے گی۔ایران کے تازہ بیان کے بعد دونوں ممالک کے مؤقف میں واضح اختلاف سامنے آ گیا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔