گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فنانس کمیٹی بل پر دستخط سے قبل اپنے تحفظات ریکارڈ کرائے تھے، کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد پر زور دیا تھا
پشاور (آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا کے تحفظات کے باوجود صوبے میں اراکین اسمبلی کے اختیارات، استحقاق اور مراعات سے متعلق قانون نافذ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فنانس کمیٹی بل پر دستخط سے قبل اپنے تحفظات ریکارڈ کرائے تھے اور بل پر دستخط کے ساتھ کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد پر زور دیا تھا۔گورنر نے بل پر عمل درآمد وزیراعظم کے 14 نکاتی کفایت شعاری پروگرام کے مطابق کرنے کی ہدایت دی تھی، جبکہ غیر ضروری اخراجات، مراعات اور ایندھن کے استعمال میں کمی کی بھی سفارش کی تھی