ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بسوں سے پنجابی شہریوں کے اغوا اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلی اور بربریت کی انتہا قرار دیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہتے شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا ایک کھلی دہشت گردی ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم بے گناہ شہریوں کے خون کا حساب لیں گے۔بلاول نے مزید کہا کہ پورا پاکستان، بالخصوص بلوچستان کے عوام، اس وحشیانہ واقعے کے خلاف متحد ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن مزاحمت کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔