نیتن یاہو: غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل امن پر مذاکرات ہوں گے

نیتن یاہو: غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل امن پر مذاکرات ہوں گے

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں 60 روزہ مجوزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کے امکانات پر مذاکرات کیے جائیں گے، تاہم حماس کی جانب سے شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر:

حماس ہتھیار نہ ڈالے
غزہ کی حکمرانی سے دستبردار نہ ہو
اپنی عسکری صلاحیتیں ختم نہ کرے
تو اسرائیل ان شرائط پر فوجی طاقت سے عملدرآمد کرائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تین شرائط اسرائیل کے لیے ناقابلِ تبدیلی ہیں۔یاد رہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات قطر میں جاری ہیں جن میں امریکا، قطر اور مصر بطور ثالث شریک ہیں۔مبصرین کے مطابق نیتن یاہو کا بیان سفارتی لچک اور دباؤ کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ جنگ بندی کے دوران حماس پر سخت شرائط منوائی جا سکیں۔