لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر بیوی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی تفصیلات:
زخمی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق شوہر اخلاق نے بیوی سے دوسری شادی کی اجازت مانگی، انکار پر اشتعال میں آ کر فائرنگ کر دی۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کارروائی:
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اخلاق کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔