بھارت: لفٹ کا دروازہ بند کرنے پر شہری کا 12 سالہ لڑکے پر تشدد، ہاتھ پر کاٹ لیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک شخص نے لفٹ کا دروازہ  بند کرنے پر  12 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پلیگاں ہائو سنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں رہائشی عمارت کی لفٹ میں ایک شخص نے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لفٹ میں لڑکا موجود ہے اور جیسے ہی لفٹ کا دروازہ کھلا تو ایک شخص نے داخل ہوتے ہی لڑکے کو تھپڑ مارنے شروع کردیے جب کہ لفٹ میں موجود خاتون نے بچے کو بچانے کی کوشش بھی کی