نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ایک شخص نے اپنے رشتے دار کی ڈائمنڈ فرم میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت کے لیے خود کو نااہل بنانے کے لیے اپنے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر صورت میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 سالہ شخص مایور تاراپارا نے پہلے پولیس کو یہ کہانی سنائی کہ وہ سڑک کنارے بے ہوش ہو گیا تھا اور ہوش میں آنے کے بعد اس کے ہاتھ کی چار انگلیاں کٹی ہوئی تھیں۔ تاہم تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ اس شخص کی اپنی حرکت کا نتیجہ تھا۔پولیس کے مطابق مایور نے اپنی انگلیاں اس لیے کاٹیں کیوں کہ اس میں یہ ہمت نہیں تھی کہ وہ اپنے رشتے دار کو یہ بتا سکے کہ وہ ان کی کمپنی میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔