ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشیں‘،ہلاکتیں119ہوگئیں

171افراد لاپتہ ‘ بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوںاور سیلات نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے،  نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد  120 تک پہنچ چکی ہیں،کیر کائو نٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے اب تک 96 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں