ثمر بلور نے ن لیگ کی جانب سے مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کراد یئے

پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی   کو  چھوڑ کر مسلم لیگ (ن )میں شامل ہونے والی ثمر بلور نے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی 2 مخصوص خالی نشستوں کے لیے مسلم لیگ  ن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دئیے ہیں، سابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کی اہلیہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔