اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین اولین ایجنڈا ہونا چاہیے:فلسطینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے اسرائیل دنیا کے نقشے پر ایک ناجائز ریاست کے طور پر نمودار ہوا ہے ‘ کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے‘ غزہ میں اسرائیلی بربریت پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے فلسطین ہر حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمد اللہ زید نے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان نے نہ پہلے تسلیم کیا تھا اور نہ ہی آئندہ تسلیم کرے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی مظلوم عوام پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ غزہ میں نہتے شہریوں خصوصا بچوں اور خواتین پر بمباری سے ہمارا دل زخمی ہے اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے