لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،سرکاری ٹی وی
تہران (آئی این پی ) ایران کے شمال مغربی صوبے لوریستان میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ہلال احمر سوسائٹی کے صوبائی سربراہ محمد غدامی نے ایران کی سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں، اور تمام افراد کو ریسکیو کی جارہا ہے۔