سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے: آئی جی ڈاکٹر عثمان
لاہور(کرائم رپورٹر)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،چیکنگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے مراسلہ جاری کردیامراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوسرے صوبوں سے آنیوالی گاڑیاں مکمل چیک کی جائیں جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کئے جائیں سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔