کانپور: چلتی بائیک پر رومانس کرنے والے جوڑے کے خلاف تحقیقات شروع

کانپور: چلتی بائیک پر رومانس کرنے والے جوڑے کے خلاف تحقیقات شروع

بھارتی شہر کانپور میں پولیس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس میں ایک شخص اپنی خاتون ساتھی کو گود میں اٹھا کر چلتی بائک پر رومانس کر رہا ہے۔

 ویڈیو میں دونوں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلا رہے ہیں، اور خاتون موٹر سائیکل کے فیول ٹینک پر بیٹھ کر مرد کی طرف مائل ہے۔یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے میں پیش آیا ہے، تاہم پولیس ابھی تک ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا پتہ نہیں لگا سکی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے متعلقہ حکام کو مطلع کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دکھائے جانے والا شخص کانپور کا رہائشی ہے، اور اس پر ماضی میں کم از کم 10 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہو چکا ہے۔

 اس سے پہلے بھی ایک شخص کو ایک ایسے ہی واقعہ میں، جہاں اس نے چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر "ٹائی ٹینک" کے مشہور منظر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی، گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور اس کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔