ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو ایک خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں ایلون مسک کو قتل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا، "ہمیں ایلون مسک کو ایکس کرنے کی ضرورت ہے، ایکس سے میری مراد اسے قتل کرنے کی ضرورت ہے۔"خاتون نے نہ صرف یہ بیان دیا بلکہ امریکی تحقیقاتی ادارے (FBI) کو بھی چیلنج کیا کہ اگر ہمت ہے تو وہ اسے گرفتار کر کے دکھائیں۔اپنی ویڈیو میں اس نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آئی کے پاس اتنا عملہ نہیں ہے جو اسے تلاش کرکے گرفتار کرسکے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امریکی حکام نے اس بیان کو سنجیدہ لیتے ہوئے خاتون کی شناخت اور ممکنہ خطرے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔تاحال ایف بی آئی یا ایلون مسک کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات کو سائبر کرائم اور دہشت گردی کی دھمکی کے طور پر لیا جا سکتا ہے، جس پر سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔