لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز اور پیپر لیس کرنے کی تیاری شروع کر لی،پنجاب ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ گورننس پروگرام کے تحت محکمہ کو جون 2025 تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائز اور پیپر لیس ہونے سے دفتری معاملات کو بیک وقت معیار اور رفتار حاصل ہوگا، ڈیجیٹلائزیشن سے ریکارڈز کو محفوظ رکھنا اور رسائی حاصل کرنا مزید آسان ہوجائیگا۔ دفتری امور پیپر لیس ہونے سے سالانہ لاکھوں روپوں کی بچت ہوگی۔ نئے اقدامات سے عوامی مسائل کے جلد حل نکلیں گے اور محکمہ کی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔