پی پی ایس سی :بھرتی کاعمل مکمل ، حتمی نتائج متعلقہ محکموں کاارسال

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی خالی اسامیوں کے بھرتی کے عمل کو مکمل کر کیحتمی نتائج متعلقہ محکمہ کو ارسال کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان اسامیوں میں محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی لیبر آفیسر کی 06 اسامیاں، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی انسپکٹرسرگودھا کی 06 اسامیاں جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آنکولوجی کی ایک اسامی، سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک ای این ٹی کی دو اسامیاں شامل ہیں۔ لیبر آفیسر کے لیے 9189 ،ایکسائز انسپکٹر (سرگودھا) کے لیے 5167 اْمیداروں نے اپلائی کیا تھا۔