انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری پی پی ایس سی نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر (ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول)میں ریسرچ آفیسر /اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی 1 اسامی پر 6 امیدوار ، مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پر 5 امیدوار ،سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن/ڈویلپمنٹ/مانیٹرنگ/ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)کی 4 اسامیوں پر24 امیدوار،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں میونسپل آفیسر (فنانس)کی اسامیوں پر 4 امیدوار، واسا لاہورمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)کی 3 اسامیوں پر 14 امیدوار ،ٹیپا ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر)کی 9 اسامیوں پر 45 امیدوار ، آرڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن /لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ)کی اسامی پر6 امیدوار ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری کی اسامی پرایک امیدوار اوراسسٹنٹ پروفیسر آف ہیماٹالوجی کی اسامیوں پر 5 امیدوار کامیاب قرارپائے۔ انٹرویو کیلئے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے۔ SMS اور ای میل سیبھی آگاہ کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔