تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) تھہ شیخم میں نوجوان کی پْراسرار موت ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاوٓں کھارا کے ایک گھر میں 22سالہ عدیل نامی نوجوان کی گزشتہ صبح بستر پر گردن کٹی لاش ملی۔والدین کاکہناہے کہ وہ محنت مزدوری کرتاتھا جسے اس سے قبل اکثر دورے پڑتے تھے۔ نوجوان نے خود ہی اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی،کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔