ہر پراپرٹی کے انتقال پر 2200روپے اضافی دینالازم

لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر ایک اور فیس عائد ہوگئی،ایل ڈی اے میں ہر پراپرٹی کے انتقال پر درخواست کنندہ کو 2200 روپے اضافی دینا ہونگے،ایل ڈی اے میں پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے 'پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی' کا سسٹم نافذ کر دیا گیا، پی ایل آر اے کا ورلڈ بنک سسٹم 'پلس' ایل ڈی اے میں نافذ ہوگا، پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہینسمنٹ (پلس) کے تحت ایل ڈی اے میں ریکارڈ اپ لوڈ ہوگا، ورلڈ بینک کے تعاون سے یونائیٹڈ سنٹرل ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے۔