ویتنام کی پراپرٹی ٹائیکون کو سزائے موت سے بچنے کے لیے 9ارب ڈالر درکار

  ہنوئی(آئی این پی )ویتنا م کی پراپرٹی ٹائیکون ٹرونگ مائی لان دنیا کے سب سے بڑے بینک فراڈ کے جرم میں سزائے موت کی سزا کیخلاف اپیل ہار گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 68 سالہ ٹرونگ مائی لان کے پاس زندگی بچانے کا ایک موقع ابھی باقی ہے۔ ٹرونگ مائی لان اگر فراڈ کے پیسے واپس کر دیتی ہیں تو ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔ ٹرونگ مائی لون رئیل سٹیٹ ڈویلپر ہیں اور انہیں اپریل میں سائیگون کمرشل بینک کے ساتھ 12 ارب ڈالر کے فراڈ کے کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اگر وہ 9 ارب ڈالر یعنی غبن شدہ رقم کا تین چوتھائی حصہ لوٹا دیں تو موت کی سزا سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔