کرک میں ٹرالر نے مسافر بس کو کچل دیا، ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق

کرک میں ٹرالر نے مسافر بس کو کچل دیا، ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق

کرک: انڈس ہائی وے پر امبیری کلہ چوک میں ٹرالر کی ٹکر سے مسافر بس کے نیچے آ جانے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک خاتون اور بچے شامل ہیں۔

 حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو ٹیمیں نکال کر علاج کے لیے منتقل کر رہی ہیں۔پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کی ہیں اور محکمہ صحت کو زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہلال احمر کی ٹیموں کو بھی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو خون کے عطیات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔