جنوری کے دوران اب تک خون ریزی میں کم از کم 74بچے شہید ہو چکے ہیں،یونیسیف
غزہ(آئی این پی)غزہ میں سال نو کے پہلے ہفتے میں ہونیوالے اسرائیلی حملوں میں 74فلسطینی بچوں سمیت 490افراد شہید ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ میں ہونے والی خون ریزی میں کم از کم 74بچے شہید ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جن سے گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 22فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 15ماہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 46ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 2025 کے پہلے 9 دنوں میں 490 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔