لکھنو(آئی این پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے سکول پرنسپل کو گولی مار کر موت کی نیند سلادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت شباب الحسن کے طور پر ہوئی ہے، جو گھر سے سکول کی جانب جا رہے تھے۔حملہ آوروں نے مقتول پرنسپل کا تعاقب کیا اورسر پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔