میں اور آرمی چیف شہزادہ محمد بن زید النہیان کے قریبی نمائندے کیساتھ حتمی مذاکرات میں ساتھ تھے، سابق وزیر خزانہ
اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، میں اور موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے قریبی نمائندے کے ساتھ حتمی مذاکرات میں ایک ساتھ تھے۔ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لہٰذامیں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اس قرض کو حاصل کرنے میں جنرل عاصم منیرکا مرکزی کردار تھا۔میں نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ قریشی کے ساتھ مل کر امارات کا دورہ کیا تھا۔جب ہمیں متحدہ عرب امارات سے یہ 2 بلین ڈالر کا قرض ملا تو میں وزیر خزانہ تھا۔ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس میں نہایت کلیدی کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلے بھی جنرل عاصم منیر کو خلیجی ملک بھیجاتھا۔انہوں نے کہا کہ کیا وقت آگیا ہے کہ ہم قرضوں کا جشن منا رہے ہیں۔ وہ ایک پرانا قرض ہے اور انہوں نے ہمیں صرف اتنا کہا ہے کہ ہم آپ سے پشت پناہی نہیں لے رہے ہیں۔ ہم اسے اگلے سال لیں گے اور اس پر بہت خوشی منائی جا رہی ہے۔