دشت میں حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور فون چھین لیے ،مسلح افراد کوئٹہ سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے،حکام
مستونگ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گذشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروںنے لیویز اہلکاروںسے اسلحہ، موٹرسائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگادی۔لیویزحکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔