کچھ کریں اس سے پہلے کہ ٹرمپ خطے کوآگ کے گولے میں بدل دے، محمدالبرادعی

کیا ٹرمپ کاپاگل پن روکنے کیلئے کچھ نہیں کیاجاسکتا؟ ، خلیجی ممالک کی حکومتیں جو کچھ ہو سکتا ہے کریں
ویانا(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو48گھنٹے کی ڈیڈلائن پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں محمد البرادعی نے کہا کہ مہربانی کریں، خلیجی ممالک کی حکومتیں جو کچھ ہو سکتا ہے کریں۔محمد البرادی نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انتونیو گوتیریس ، یورپی کونسل، فرانس، چین اور روس سے بھی اپیل کی کہ کچھ کریں قبل اس کے کہ ٹرمپ خطے کو آگ کے گولے میں بدل دے۔