کراچی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ

 اسلام آباد(آئی این پی) کراچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، جس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 70تک جا پہنچی ہے۔ این ای او سی نے بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچہ کراچی ایسٹ کا رہائشی ہے۔این ای او سی کا کہنا ہے کہ نیشنل ریفرنس لیب نے سندھ سے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا، متاثرہ بچے میں21دسمبرکوپولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔