خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 48ہو گئی ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل بہران میں 28ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بھی متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔اس سال ڈی آئی خان میں میں یہ تیسرا پولیو کیس ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے کیسز کی تعداد 10ہوگئی ہے۔